حیدرآباد

کرناٹک میں اقتدار سے محرومی کا اثر حیدرآباد میں بی جے پی دفتر میں نظرآیا

حیدرآباد: جنوبی ہند کی بڑی ریاست کرناٹک میں اقتدار سے بی جے پی کی محرومی کا اثر حیدرآباد میں پارٹی کے دفتر میں دیکھاگیا۔

حیدرآباد: جنوبی ہند کی بڑی ریاست کرناٹک میں اقتدار سے بی جے پی کی محرومی کا اثر حیدرآباد میں پارٹی کے دفتر میں دیکھاگیا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی مہیلا کی ریالی
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

نامپلی علاقہ میں واقع پارٹی کا دفتر سنسان رہا جہاں ہمیشہ پارٹی کی سرگرمیاں ہواکرتی ہیں۔

کرناٹک، جنوبی ہند کی واحد ریاست تھی جہاں زعفرانی جماعت اقتدار میں تھی تاہم آج کے نتائج کے بعد پارٹی اس ریاست میں اقتدار سے محروم ہوگئی۔

نتائج کے ساتھ ہی تلنگانہ میں پارٹی کیڈر میں مایوسی دیکھی گئی۔

عموما ملک کی کسی بھی ریاست میں بی جے پی کے انتخابات میں شاندار مظاہرہ پریہاں کے پارٹی دفتر میں سرگرمیاں نظرآیاکرتی تھیں۔

پارٹی کے سینئر لیڈران میڈیا سے بات کرنے کیلئے پارٹی کے دفتر کو پہنچ جایاکرتے، پارٹی کے دفتر میں عموماجشن کاماحول ہواکرتا تھا تاہم آج کرناٹک کے انتخابی نتائج کے بعد صورتحال بالکل برعکس نظرآئی۔

جیسے جیسے کانگریس کی جیت یقینی نظرآرہی تھی، پارٹی کیڈر میں مایوسی کی کیفیت دیکھی گئی۔

دوپہر 12 بجے کے بعد بھی دفتر کے اندر اور باہر کوئی بڑی سرگرمیوں کو نہیں دیکھا گیا۔

الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی دفتر میں پہنچ گئی تھی لیکن نتائج پر ردعمل دینے کے لئے کوئی سامنے نہیں آئے۔

ذریعہ
یواین آئی