یوروپ

ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ انتہائی اہم پیشرفت:ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں صدارتی کمپلیکس میں ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد یہ اعلامیہ شائع کیا گیا۔

انقرہ: قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہےکہ”تاریخ کے صحیح راستے کو اپناتے ہوئے ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ کرنا اور قتل عام کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کی کوششوں کو بڑھانا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔”

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں صدارتی کمپلیکس میں ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد یہ اعلامیہ شائع کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل جو کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ میں قتل عام جاری رکھنے والے انسانیت سوز جرائم کے خاتمے کے لیے دنیا بھر میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کےاقدامات، قانون کی بالا دستی، جمہوریت اور اظہار رائے کی آزادی کا دعویٰ کرنے والے حلقوں کے دہرے چہرے کے عکاس ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیاکہ کونسل کو پی کے کے۔پی وائے ڈی، فیتو اور داعش دہشت گردوں تنظیموں سمیت ترکیہ کے قومی اتحادویکجہتی اور بقا کو درپیش ہر قسم کے خطرات کے خلاف اندرون اور بیرون ملک پر عزم طریقے سے کیے گئے کامیاب آپریشنز سے آگاہ کیا گیا ہے۔

یوکرین میں انسانی صورتحال روز بروز بگڑنے کا موجب ہونے والی جنگ سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر بھی غور کرنے کی اطلاع دینے والے اعلامیہ میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیشرفت کے نتیجے میں امن کو یقینی بنا نے والے کسی معاہدے کے حصول کی کوششوں کے لیے ترکیہ کی حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

” مصنوعی ذہانت کے حوالے سے کارروائیوں کی علمی، سائنسی، فوجی، اقتصادی اور سماجی نتائج کے لیے ترکیہ کے تیار ہونے اور جدید صلاحتیوں کو فروغ دینے کی اہمیت اور ترجیح کی طرف اشارہ دیا گیا ہے۔