مشرق وسطیٰ

شاہ فیصل پرائز ایوارڈس کیلئے نامزدگیوں کا آغاز

ال سبیل نے بتایا کہ اسلامی خدمات کے میدان میں یہ انعام ایسے افراد کو عطا کیا جائے گا جنہوں نے اپنے مختلف اقدامات کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کی دانشورانہ‘ سائنسی اور سماجی خدمات انجام دی ہوں یا اپنی سرگرمیوں‘ پروگراموں اور پراجکٹس کے ذریعہ قوم کو فائدہ پہنچایا ہو۔

جدہ: باوقار کنگ فیصل پرائز ایوارڈس برائے 2023 کے لئے نامزدگیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ انعام عطا کرنے والے ادارہ کے جنرل سکریٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال مارچ تک 5زمروں میں نام داخل کئے جاسکتے ہیں۔

شاہ فیصل پرائز کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز ال سبیل نے کہا کہ پرائز کمیٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ انعام ہر 4 زمروں میں کسی سائنسی موضوع پر سالانہ اساس پر عطا کیا جائے گا۔ اسلامی مطالعات ایوارڈ کے لئے اسلامی فن ِ تعمیر کا موضوع منتخب کیا گیا ہے۔

عربی زبان اور لٹریچر پرائز کے لئے قدیم عربی طرزبیان اور جدید نظریات جبکہ طبی شعبہ میں وباؤں اور ویکسین کی تیاری کے موضوع اور سائنسی میدان میں کیمسٹری کے موضوع پر انعام دیا جائے گا۔

ال سبیل نے بتایا کہ اسلامی خدمات کے میدان میں یہ انعام ایسے افراد کو عطا کیا جائے گا جنہوں نے اپنے مختلف اقدامات کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کی دانشورانہ‘ سائنسی اور سماجی خدمات انجام دی ہوں یا اپنی سرگرمیوں‘ پروگراموں اور پراجکٹس کے ذریعہ قوم کو فائدہ پہنچایا ہو۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان ایوارڈس کے لئے صرف ادارے‘ سائنسی مراکز اور جامعات ہی کسی کو نامزد کرسکتی ہیں اور یہ نامزدگیاں بذریعہ پوسٹ‘ ای میل یا ویب سائٹ www.kingfaisalprize.org/nomination کے ذریعہ داخل کی جاسکتی ہیں۔

ایوارڈس کے بارے میں مزید تفصیلات www.kingfaisalprize.orgپر دستیاب ہیں۔

a3w
a3w