کھیل

ہندوستانی بورڈ نے ورلڈکپ شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا، حیدرآباد میں کوئی میاچ نہیں ہوگا!

ورلڈکپ 2023 اس بار ہندوستان میں منعقد ہوناہے۔ آئی سی سی نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کھیلے جانے والے ونڈے ورلڈکپ کیلئے میدانوں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ممبئی: ورلڈکپ 2023 اس بار ہندوستان میں منعقد ہوناہے۔ آئی سی سی نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کھیلے جانے والے ونڈے ورلڈکپ کیلئے میدانوں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
ویمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، اسمارٹ ری پلے کیلئے 28 کیمروں کا استعمال
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
ہندوستانی ٹیم کو پاکستان لانے نئی تجویز پیش
ہند۔پاک میاچ کی وکٹ تبدیلی ہوگی؟

اس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جاسکتا ہے۔ احمد آباد، لکھنو، ممبئی اور دہلی کے ساتھ کلکتہ کو بھی فہرست میں رکھا گیاہے۔ اس کیلئے فہرست میں 9 میدانوں کو جگہ دی گئی ہے۔ ورلڈ کپ کیلئے شہروں یا میدانوں کی فہرست کے حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیاگیا ہے۔

کرک انفو کی ایک خبر کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے 9 شہروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ ان میں احمد آباد، چینائی، لکھنو، ممبئی، بنگلورو، دہلی، کولکتہ، پونے اور دھرم شالہ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کو اس فہرست میں جگہ نہیں ملی ہے۔ حیدرآباد کے لوگ کرکٹ سے بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور اس شہر میں کئی یادگار میچ کھیلے گئے ہیں۔

لیکن اس شہر کا نام ورلڈکپ کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جاسکتا ہے۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوسکتا ہے۔ ٹورنامنٹ 8 اکتوبر سے شروع ہوسکتا ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ چینائی میں کھیلا جاسکتا ہے۔ 11 اکتوبر کو ہندوستان اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جاسکتا ہے۔

ہندوستانی ٹیم کے میچ پونے، دھرم شالہ، لکھنو اور ممبئی میں بھی کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 2014 کے بعد ہندوستان کو آئی سی سی ٹائٹل مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹیم انڈیا کو 4 بار فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ 2014 سے اب تک 4 مرتبہ سیمی فائنل میں بھی شکست کا سامنا کرچکی ہیں۔

اس دوران کھیلوں کی مشہور ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق حیدرآباد میں ورلڈکپ کا ایک بھی میاچ نہیں ہوگا۔ اس ویب سائٹ کے مطابق اس میگا ٹورنامنٹ کے تعلق سے حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں ایک بھی میچ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ای ایس پی این نے انکشاف کیاکہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں گروپ میچوں کیلئے جملہ 8 مقامات کو حتمی شکل دی ہے۔

گروپ میاچس چینائی، دہلی، پونے، دھرم شالہ، لکھنو، ممبئی، کولکتہ اور بنگلور میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ امکان ہے کہ ہند۔ پاک میچ جس کا کرکٹ شائقین کو بہت انتظار ہے، 15 اکتوبر کو چینائی یا احمدآباد میں ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ میچ احمد آباد میں ہونا تھا لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ کا مقام تبدیل کرکے چینائی کردیا گیا۔

تلگو ریاستوں اے پی اور تلنگانہ کے کرکٹ شائقین کی ہندوستانی ٹیم کو اپل اسٹیڈیم میں براہ راست کھیلتے دیکھنے کی خواہش پوری ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔ ورلڈکپ میچوں کیلئے بی سی سی آئی کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے مقامات میں حیدرآباد شامل نہیں ہے۔