کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سری نگر: وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے اور اس دوران سری نگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سردی کی لہر اگلے کچھ دنوں کے دوران جاری رہ سکتی ہے۔
کشمیر ویتھر کے مطابق جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ دوسرے درجے پر ضلع اننت ناگ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے کولگام اور پلوامہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 26 دسمبر تک موسم میں کسی بڑے پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم سردیوں کا زور جاری رہ سکتا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 17 سے 20 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 21 اور 22 دسمبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران 21 دسمبر کی شام سے 22 دسمبر کی صبح تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وادی میں 23 سے 26 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے انی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔