مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے سرنگ کمپلیکس میں سمندری پانی چھوڑنا شروع کر دیا

جرنل نے رپورٹ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ کے کچھ اہلکاروں نے کہا ہے کہ اس عمل سے سرنگوں کو تباہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے جہاں اسرائیل کو یقین ہے کہ مزاحمت کار گروپ نے یرغمالی، جنگجو اور گولہ بارود چھپا رکھا ہے۔

تل ابیب: وال سٹریٹ جرنل اور اے بی سی نیوز نے منگل کو نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے سرنگ کمپلیکس میں سمندری پانی چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے انسان سوز سلوک کے شواہد سامنے آگئے
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں فلسطینی اسکول مسمار کردیا

العربیہ کے مطابق جرنل نے رپورٹ کیا کہ اس عمل میں ہفتے لگیں گے۔ اے بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ سیلاب محدود ہے کیونکہ اسرائیل حکمت عملی کی اثر آفرینی کا جائزہ لے رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ان رپورٹوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

جرنل نے رپورٹ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ کے کچھ اہلکاروں نے کہا ہے کہ اس عمل سے سرنگوں کو تباہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے جہاں اسرائیل کو یقین ہے کہ مزاحمت کار گروپ نے یرغمالی، جنگجو اور گولہ بارود چھپا رکھا ہے۔

جرنل نے مزید کہا دیگر حکام نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ سمندری پانی غزہ کے تازہ پانی کی فراہمی کو خطرے میں ڈال دے گا۔