تعلیم و روزگار

انجینئرنگ کورسس کی فیس میں اضافہ کی سفارشات قبول

ریاست میں انجینئرنگ کورسس مہنگے ہوتے جارہے ہیں۔حکومت کی جانب سے خانگی اور غیر امدادی انجینئرنگ کالجس میں بی ای۔ بی ٹیک کورس کی فیس کی حد مقرر کردی ہے۔

حیدرآباد: ریاست میں انجینئرنگ کورسس مہنگے ہوتے جارہے ہیں۔حکومت کی جانب سے خانگی اور غیر امدادی انجینئرنگ کالجس میں بی ای۔ بی ٹیک کورس کی فیس کی حد مقرر کردی ہے۔

سب سے زیادہ 1.60 لاکھ روپے سالانہ اور سب سے کم 45,000 روپے سالانہ فیس مقرر کی گئی ہے۔

آج حکومت کی جانب سے تلنگانہ اڈمیشن اینڈ فی ریگولیٹری کمیٹی کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیاگیاہے۔

اس اعلامیہ پرجاریہ تعلیمی سال 2022-23 سے اطلاق ہوگا اورآئندہ تین سال تک اس پرعمل کیاجائے گا۔</p>