مشرق وسطیٰ
اسرائیلی فوج اپنے ٹینکوں کے ساتھ مقبوضہ گولان کی سرحدوں کو عبور کرکے شام میں داخل
شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ابلاغیاتی ذرائع نے شام میں اسرائیلی فوج کے داخل ہوجانے کی خبر دی ہے۔
دمشق: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ابلاغیاتی ذرائع نے شام میں اسرائیلی فوج کے داخل ہوجانے کی خبر دی ہے۔
ارنا کے مطابق صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کی صبح اسرائیلی فوج اپنے ٹینکوں کے ساتھ مقبوضہ گولان کی سرحدوں کو عبور کرکے شام میں داخل ہوگئی۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج بہت سے ٹینکوں کے ساتھ جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ میں داخل ہوگئی ہے۔
مذکورہ میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے گولان میں شام کے اسلحے کے گوداموں پربھی حملہ کردیا ہے۔
بعض دیگر میڈیا ذرائع نے گولان کے علاقے خان ارنبہ میں بھی صیہونی فوج کے داخل ہوجانے کی خبر دی ہے۔
یاد رہے کہ شامی فوج کی ہائی کمان نے اتوار کی صبح بشار اسد حکومت کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔