شمالی بھارت

کاشتکار، بات چیت کے لئے تیار: کسان قائد

کسان قائد جگجیت سنگھ ڈلیوال نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ ہم اپنے مطالبات پر مرکز سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

چندی گڑھ: کسان قائد جگجیت سنگھ ڈلیوال نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ ہم اپنے مطالبات پر مرکز سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے حوالہ سے انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے بیان دیا ہے کہ مرکز بات چیت کے لئے اور کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔

کسان قائد نے شمبھو بارڈر پر میڈیاسے بات چیت میں کہا کہ ہم مرکز کو یہ کہنے کاکوئی موقع دینا نہیں چاہتے کہ وہ ہمیں بات چیت کے لئے مدعو کررہا ہے لیکن ہم اس کی دعوت قبول نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دعوت قبول کرلی اور بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

ہماری ترجیح ہے کہ بات چیت چندی گڑھ میں ہو۔ جگجیت سنگھ ڈلیوال بھارتی کسان یونین (ایکتا سدھوپور) کے صدر ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں بات چیت کا دعویٰ نامہ ابھی تک نہیں ملا ہے۔

انہوں نے پنجاب اور ہریانہ کی 2 سرحدوں پر احتجاجی کسانوں کے خلاف پولیس کارروائی کے لئے مرکز کو نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے ہریانہ پولیس کے اس دعویٰ کی تردید کی کہ احتجاجی کسانوں نے پولیس پر سنگباری کی۔

سمیکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ‘ دہلی چلو احتجاج کی قیادت کررہے ہیں تاکہ مرکزسے ایم ایس پی اور قرض معافی کے بشمول تمام مطالبات منوائے جائیں۔

a3w
a3w