تلنگانہ

ڈائیلاسس مراکز غریبوں کیلئے انمول تحفہ۔ ڈائیلاسس سنٹرس کا افتتاح

ریاستی وزیر صحت وفینانس ٹی ہریش راؤ نے آج دعویٰ کیا کہ تلنگانہ کے شعبہ طب کو ملک بھر میں منفرد حیثیت واہمیت حاصل ہے۔

کورٹلہ: ریاستی وزیر صحت وفینانس ٹی ہریش راؤ نے آج دعویٰ کیا کہ تلنگانہ کے شعبہ طب کو ملک بھر میں منفرد حیثیت واہمیت حاصل ہے۔ حکومت نے غریبوں کو مفت اور معیاری علاج ومعالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مسلسل اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
تلنگانہ کا نیا ایمبلم، حکومت کے اقدام پر تنازعہ
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس
حیدرآباد میں ایس جی ٹی کی537 جائیدادیں مخلوعہ
کے سی آر کٹر ہندو: ہریش راو

سرکاری دواخانوں میں قائم کئے جانے والے ڈائیلاسس سنٹر، غریب مریضوں کیلئے انمول تحفہ ہیں۔ تشکیل تلنگانہ سے قبل پورے علاقہ تلنگانہ میں ڈائیلاسس کے صرف 3 یونٹ تھے تاہم قیام تلنگانہ کے بعد ریاست بھر میں اب تک102 ڈائیلاسس یونٹ قائم کئے جاچکے ہیں۔

وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے وزیر سماجی بہبود کو پلاایشور اور رکن اسمبلی ودیا ساگر راؤ کے ساتھ کورٹلہ میں حاجی پورہ بستی دواخانہ اور گورنمنٹ ہاسپٹل میں ڈائیلاسس یونٹ کے افتتاح کے بعد احاطہ ہاسپٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ ضلع کریم نگر میں ایک بھی میڈیکل کالج نہیں تھا لیکن چیف منسٹر کے سی آر کو ضلع کریم نگر سے بہت لگاؤ ہے، انہوں نے اس تعلیمی سال سے ہی ضلع جگتیال میں ایک اور راما گنڈم میں ایک میڈیکل کالج کا افتتاح عمل میں لایا جس کے ساتھ600 بستروں والا دواخانہ بھی رہتا ہے انہوں نے بی جے پی کی مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کو ایک بھی میڈیکل کالج منظور نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے مزید دو میڈیکل کالج سرسلہ اور کریم نگر میں قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورٹلہ میں 100 بستروں کے ہاسپٹل میں انفراسٹرکچر اور دیگر ضروری آلات کیلئے20 کروڑ روپے ایم ایل اے ساگر راؤ کی خواہش پر فوری منظور کردئیے گئے ہیں۔

مزید فنڈ بھی جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سارے ملک میں تلنگانہ واحد ریاست ہے جہاں ڈائیلاسس کے مریضوں کو بس پاس اور پنشن دیا جارہا ہے۔ راؤ نے کہا کہ پہلے تلنگانہ میں صرف200 آئی سی یو بیڈس تھے تاہم 6000 آئی سی یو بیڈ قائم کرکے غریبوں کا کارپوریٹ دواخانوں کے طرز پر گورنمنٹ دواخانوں میں علاج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال حال تلنگانہ میں 950 ڈاکٹروں کا تقرر کیا گیا۔ اس طرح متحدہ ضلع کریم نگر میں 90ڈاکٹرس کا تقرر کیا گیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں عوامی فلاح وبہبود کے جو کام کئے جارہے ہیں وہ سارے ملک میں ایک رول ماڈل رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تلنگانہ طبی خدمات میں سارے ملک میں سرفہرست ہے یہاں ہر ایک لاکھ افراد میں 19، ایم بی بی ایس ڈاکٹرس ہیں، جو سارے ملک میں ایک مثال ہے۔ ہریش راؤ نے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ وہ انتخابات سے پہلے ہر سال دو کروڑ ملازمتوں پر تقررات کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر یہ وعدہ کدھر گیا؟۔ ہر فرد کے اکاونٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کرنے کا وعدہ کیا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، ایک عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو عوام میں نفرت اور دوریاں پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا، وہ مالدار لوگوں کو اور مالدار بنا رہی ہے۔ غریب لوگوں کا خون چوس رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی،بی ایس این ایل، ایل آئی سی جیسے مرکزی اداروں کو فروخت کرکے ملک میں بے روزگار نوجوانوں کا استحصال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی روزگار اور ملازمتوں کے مواقع کو کم کررہی ہے جبکہ بی آر ایس ملازمتوں کے مواقع فراہم کرتے ہوئے بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت دے رہی ہے۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر جی روی، آر ڈی اوونود کمار، میونسپل چیرپرسن اے لاوانیا، ضلع پریشد چیرپرسن ڈی وسنتا، بی آر ایس ریاستی قائدڈاکٹر سنجے، بی آر ایس ٹاؤن صدر اے انیل، ایم پی پی توٹا نارائنہ اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر مسلمانان کورٹلہ کا ایک نمائندہ وفد احمد عبدالنعیم کی قیادت میں جس میں مفتی سید مظہر قاسمی، محمد نعیم الدین، احمد عبدالقیوم، نجیب الدین، الیاس احمد خان، کونسلرس محمد رفیع، محمد صابر علی، مظفر احمد، محمد بابا، محمد انور، عبدالرحیم شامل تھے، ہریش راؤ اور ساگر راؤ کی شال پوشی و گلپوشی کی۔ قبل ازیں ہریش راؤ نے سائی بابا مندر میں پوجاکی۔

a3w
a3w