مشرق وسطیٰ

اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری،غزہ کھنڈر بن گیا

اسرائیلی افواج کی جانب سے جان بچانے والے طبی سامان کے قافلے کو بھی نشانہ بنایا گیا، عالمی ریڈ کراس کے مطابق دو ٹرکوں کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ عالمی ادارہ صحت کےمطابق غزہ میں ہر روز اوسطاً 160 بچے مارے جا رہے ہیں۔

غزہ: اسرائیل کے غزہ اور مغربی کنارے میں مظالم کی ایک اور بھیانک رات گزر گئی غزہ پر رات بھر اسرائیلی طیاروں اور توپ خانوں کی بمباری جاری رہی۔ اسرائیلی بمباری نے غزہ کو کھنڈر بنادیا ہے، غزہ کے نصر میڈیکل کمپلیکس پر حملے کے علاوہ القدس اور کمال عدوان اسپتال کے نزدیک فضائی حملے کیے گئے جبکہ بچوں کے الرنتیسی اسپتال کو بھی خالی کرنے کی دھمکی دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر پھر اسرائیلی بمباری

اسرائیلی حملوں کا خاص ہدف انتہائی گنجان آباد وسطی علاقہ اور الشاطئی کیمپ بنا، اسرائیلی فوج الشاطئی کیمپ میں گھسنے کی کوششیں کررہی ہے، مشرقی علاقے شجاعیہ میں بھی گھروں پر بمباری سے متعدد فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی افواج کی جانب سے جان بچانے والے طبی سامان کے قافلے کو بھی نشانہ بنایا گیا، عالمی ریڈ کراس کے مطابق دو ٹرکوں کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ عالمی ادارہ صحت کےمطابق غزہ میں ہر روز اوسطاً 160 بچے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج اور فلسیطنی مزاحمت کاروں میں جھڑپیں بھی جاری ہیں، فلسطینی مزاحمت کار بھی مختلف ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے اسرائیلی فوج پر حملے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار300 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ان میں 4 ہزار 237 بچے بھی شامل ہیں۔