مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کا کیا دعویٰ

اس سے قبل لبنانی خبر رساں ایجنسی ’این این اے‘ نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے جنوبی لبنان میں کئی حملے کیے ہیں۔

یروشلم: اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ اس نے لبنانی تحریک حزب اللہ کے کئی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ، ساتھ شام-لبنانی سرحد پر ان راستوں پر بھی حملہ کیا ہے جن کا استعمال مبینہ طور پر حزب اللہ کو ہتھیار اسمگلنگ کے لیے کیا جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ

اس سے قبل لبنانی خبر رساں ایجنسی ’این این اے‘ نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے جنوبی لبنان میں کئی حملے کیے ہیں۔

فوج نے ٹیلی گرام پر کہا ’’گزشتہ گھنٹوں میں، آئی ڈی ایف نے لبنان میں حزب اللہ کے متعدد دہشت گرد اہداف کے خلاف خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر حملے کیے ہیں۔

حملہ کیے گئے اہداف میں ایک راکٹ لانچر سائٹ، ایک ملٹری سائٹ، اور شام لبنان سرحد کے راستے تھے جن کا استعمال حزب اللہ کو ہتھیار اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔‘‘