مشرق وسطیٰ

فلسطینی پرچم اٹھائے یہودی مظاہرین پر اسرائیلی پولیس نے تشدد کر ڈالا (ویڈیو)

عالمی صیہونیت پسندی کی مخالف یہودی تنظیم کے پوسٹ کردہ بیان اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مغربی القدس کے ہردی نامی علاقے میں فلسطینی پرچم لہرانے والے یہودیوں کے خلاف سخت مداخلت کی ۔

تل ابیب: اسرائیلی پولیس نے مغربی القدس میں فلسطینی پرچم لہرانے والے صیحونیت مخالف یہودیوں پر حملہ کر دیا ۔ عالمی صیہونیت پسندی کی مخالف یہودی تنظیم کے پوسٹ کردہ بیان اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مغربی القدس کے ہردی نامی علاقے میں فلسطینی پرچم لہرانے والے یہودیوں کے خلاف سخت مداخلت کی ۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
https://twitter.com/ToryFibs/status/1719753304324833635

بعض پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو پیچھے دھکیلا ،گھونسے مارے اور لاٹھیوں کا استعمال کیا۔ نیتورائی کارتا اسرائیلی ریاست اور صیہونیت کو دینی و اخلاقی حقائق سے عاری مانتی ہے جو کہ بالخصوص دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والی ایک غیر معمولی راسخ العقیدہ یہودی جماعت ہے ۔