تلنگانہ

کسانوں کے قرضہ جات کی عدم معافی کا مسئلہ جلد حل کرلیاجائے گا: پونم پربھاکر

تلنگانہ کے وزیربہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام حلقوں میں ڈیجیٹل کارڈس کے سلسلہ میں سروے شروع کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیربہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام حلقوں میں ڈیجیٹل کارڈس کے سلسلہ میں سروے شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
وجے دشمی کے موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام کو حلف دلایا (ویڈیو)
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

وزیرموصوف نے کریم نگر دیہی منڈل کے طاہر کونڈا پور میں فیملی ڈیجیٹل کارڈ پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی حیدرآباد میں فیملی ڈیجیٹل کارڈ سروے کا آغاز کررہے ہیں۔

اس کے حصہ کے طور پر، انہوں نے طاہر کونڈا پور میں کریم نگر ضلع تجرباتی پروگرام شروع کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ”ایک ریاست ایک کارڈ“ کے نام سے شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کوگھر کی سربراہ تسلیم کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے کسانوں کے قرضہ معافی کی عدم معافی کا مسئلہ ہم جلد ہی حل کریں گے، ہم پچھلی حکومت کی طرح چار بار ایک لاکھ روپے معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کارڈ کیلئے تمام گھروں کا سروے کیاجائے گا۔