ایشیاء

جاپانی وزیر خارجہ اپنے فلسطینی ہم منصب سے بات چیت کریں گی

جاپانی وزارت خارجہ نے اکتوبر کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ محترمہ یوکو کامیکاوا فلسطین-اسرائیل تنازعہ کو حل کرنے کی سفارتی کوششوں کے سلسل میں 2 سے 5 نومبر تک اسرائیل، فلسطین اور اردن کا سرکاری دورہ کریں گی۔

ماسکو/ٹوکیو: جاپان کے وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا مشرق وسطیٰ کے بحران کے درمیان فلسطین، اسرائیل اور اردن کے اپنے دورے کے ضمن میں 3 نومبر کو فلسطینی قومی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ جاپانی اخبار سانکئی شمبون نے جمعرات کے روز ملک کی وزارت خارجہ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

جاپانی وزارت خارجہ نے اکتوبر کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ محترمہ یوکو کامیکاوا فلسطین-اسرائیل تنازعہ کو حل کرنے کی سفارتی کوششوں کے سلسل میں 2 سے 5 نومبر تک اسرائیل، فلسطین اور اردن کا سرکاری دورہ کریں گی۔ اپنے دورے کے دوران اعلیٰ جاپانی سفارت کار تینوں ممالک کے مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کریں گی۔

اس سے قبل جمعرات کے روز یوکو کامیکاوا نے جاپانی پارلیمنٹ کو بتایا کہ 10 جاپانی شہریوں اور ان کے خاندان کے آٹھ افراد کو، جو کہ فلسطینی شہری ہیں، مصر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 انہوں نے غزہ کی پٹی میں جبلیہ پناہ گزین کیمپ پر حالیہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خواتین، بزرگ افراد اور بچوں سمیت عام شہریوں کی ہلاکتوں کو بھی "اندوہناک” قرار دیا۔

اسرائیلی فوج نے منگل کے روز کہا تھا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں جبلیہ کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس نے مزید کہا کہ شہریوں کی ہلاکت "جنگ کے المیے” کا نتیجہ ہے۔

غزہ کی وزارت داخلہ نے کہا کہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 400 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی WAFA نے رپورٹ کیا کہ بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے کیمپ پر دوبارہ فضائی حملہ کیا جس میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔