سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

اننت امبانی کی کروڑوں کی گھڑی دیکھ کر مارک زکربرگ کی بیوی بھی دنگ رہ گئیں (ویڈیو وائرل)

اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارک زکر برگ کی بیوی اننت امبانی کی گھڑی دیکھ کر حیران ہوجاتی ہیں اور تعریف کرنے لگتی ہیں۔

نئی دہلی:  فیس بک کے بانی، میٹا کے سی ای او اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی کروڑوں ڈالر کی مہنگی گھڑی دیکھ کر حیران رہ گئیں ۔

متعلقہ خبریں
اننت امبانی کی پری ویڈنگ، شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کاپرفارمنس (ویڈیو)
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
15سالہ زوجہ کے ساتھ جسمانی تعلق عصمت ریزی نہیں: دہلی ہائیکورٹ
آنند موہن کی رہائی کے خلاف کرشنیا کی بیوہ سپریم کورٹ سے رجوع

عالمی شہرت یافتہ بزنس مین اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شوبز کی عالمی شخصیات سمیت مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بھی شرکت کی۔

اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارک زکر برگ کی بیوی اننت امبانی کی گھڑی دیکھ کر حیران ہوجاتی ہیں اور تعریف کرنے لگتی ہیں۔

سوشل میڈیا میں اس ویڈیو کے چرچے کے بعد ڈیلی میل نے دعویٰ کیا کہ گھڑی میں 8 ہزار قیراط کا سونا اور ہیرے جڑے ہوئے ہیں جبکہ اس گھڑی کی قیمت 10 لاکھ ڈالرز کے لگ بھگ ہے ۔

https://twitter.com/sumityou40/status/1764249155277348967

وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ مارک زکر برگ کی بیوی نے اننت امبانی سے کہتی ہیں کہ آپ کی گھڑی لاجواب اور بہت پیاری ہے جس پر زکر برگ نے کہا کہ بالکل میں بھی اس گھڑی کی تعریف کر چکا ہوں۔

مارک زکر برگ کی اہلیہ پرسکیلا، اننت امبانی سے گھڑی کے برانڈ کا نام پوچھتی ہیں جس پر اننت امبانی نے جواب دیا کہ یہ گھڑی رچرڈ مل کی ہے۔

میٹا کے سی ای او نے اپنی بیوی کی گھڑی میں دلچسپی دیکھتے ہوئے کہا کہ میں گھڑیوں کا شوقین نہیں ہوں لیکن اس گھڑی کی خوبصورتی نے مجھے بھی حیران کردیا ہے۔

a3w
a3w