آندھراپردیش

خاتون سی آئی نے جے ایس پی کارکن کو تھپڑ مارا (ویڈیو دیکھیں)

آندھرا پردیش کے سری کلاہستی، ٹاؤن میں چہارشنبہ کے روز ایک خاتون پولیس آفیسر نے جنا سینا پارٹی کے ایک لیڈر کو طمانچہ رسید کرتے ہوئے ایک نیا تنازعہ پیدا کردیا۔

تروپتی: آندھرا پردیش کے سری کلاہستی، ٹاؤن میں چہارشنبہ کے روز ایک خاتون پولیس آفیسر نے جنا سینا پارٹی کے ایک لیڈر کو طمانچہ رسید کرتے ہوئے ایک نیا تنازعہ پیدا کردیا۔

متعلقہ خبریں
تروملا کی مند ر میں وزیراعظم نریندر مودی کی پوجا

سرکل انسپکٹر (سی آئی) انجویادو نے جناسینا پارٹی (جے ایس پی) کے ایک کارکن کو اس وقت برسر عام تھپڑ رسید کیا جبکہ اس جماعت کے قائدین، ضلع تروپتی کے ٹاؤن سری کلا ہستی میں حکومت کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

اداکار پون کلیان کی جماعت کے ایک ورکر کو خاتون پولیس آفیسر کی جانب سے تھپڑ مارنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔