ایشیاء
جاپان کے پہلے چاند ماڈیول کی لانچنگ ملتوی
جاپان کا پہلا ایس ایل آئی ایم چاند ماڈیول تانیگاشیما خلائی مرکز سے ایچ- آئی آئی اے لانچ وہیکل سےلانچ کیا جانا تھا۔
ٹوکیو: خراب موسم کی وجہ سے جاپان کے اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (ایس ایل آئی ایم) کی لانچنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔
جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جاکسا) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
جاپان کا پہلا ایس ایل آئی ایم چاند ماڈیول تانیگاشیما خلائی مرکز سے ایچ- آئی آئی اے لانچ وہیکل سےلانچ کیا جانا تھا۔
مارچ میں نئے ایچ 3 راکٹ کی ناکامی کے بعد یہ ایجنسی کی طرف سے یہ پہلا لانچ ہے۔
جاکسا نے راکٹ کے پرواز کرنے کی توقع سے 23 منٹ قبل لانچ کی منسوخی کا اعلان کیا۔