حیدرآبادسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

ویڈیو: معشوقہ نے دھوکہ سے گھر بلاکر والد کے ہاتھوں عاشق کی پٹائی کرائی

محبت میں طعنہ‘گالی گلوج‘زدوکوب اورکئی مسائل جھیلناپڑتا ہے۔ایساہی ایک واقعہ شہر میں پیش آیا۔معشوقہ نے دھوکہ سے گھر پر طلب کرتے ہوئے اپنے عاشق کوباپ سے پٹوایا اوراسے گھرمیں بندکردیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہونچی اورعاشق کورہا کرالیا۔

حیدرآباد: محبت میں طعنہ‘گالی گلوج‘زدوکوب اورکئی مسائل جھیلناپڑتا ہے۔ایساہی ایک واقعہ شہر میں پیش آیا۔معشوقہ نے دھوکہ سے گھر پر طلب کرتے ہوئے اپنے عاشق کوباپ سے پٹوایا اوراسے گھرمیں بندکردیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہونچی اورعاشق کورہا کرالیا۔

ذرائع کے بموجب غوث نگر بنڈلہ گوڑہ کے رہنے والے محمدعبداسہیل جو پہلے سے شادی شدہ ہیں‘ کا اسی علاقہ کی رہنے والی ایک لڑکی سے عشق ہوگیا۔

دونوں ایک مرتبہ گھر سے فرار بھی ہوچکے ہیں اور لڑکی کے باپ کی شکایت پر بنڈلہ گوڑہ کے معطل انسپکٹر شاکر علی نے سہیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھی بھیج دیاتھا۔

45دن جیل میں رہنے کے بعد عاشق اورمعشوقہ میں کوئی بات چیت بھی نہیں ہوئی۔گزشتہ چنددن قبل معشوقہ نے عاشق کوفون کیا اور بتایا کہ وہ حمل سے ہے لڑکی نے اپنے عاشق کوگھر آنے کی دعوت دی اور کہاکہ

والد صاحب فون بندکرکے آرم کررہے ہیں اس کی باتوں پر یقین کرتے ہوئے وہ اپنی محبوبہ سے ملنے اس کے گھر چلاگیا جہاں معشوقہ کے والد نے عاشق کوروم میں بندکر کے شدید پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

کسی طرح اس بات کی اطلاع میڈیا اور پولیس کودی گئی۔ میڈیا اور پولیس نے معشوقہ کے گھر پہونچ کر عاشق کوباہر نکالا۔

عاشق کے افراد خاندان نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور بنڈلہ گوڑہ پولیس سے مطالبہ کیاکہ معشوقہ اوران کے والد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ بنڈلہ گوڑہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

a3w
a3w