تلنگانہ
ماونوازوں کا نصب بم پھٹ پڑا۔ ایک شخص ہلاک
تلنگانہ کے مُلگ ضلع میں ماؤنوازوں کی جانب سے لگائے گئے بم کے پھٹ پڑنے پر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے مُلگ ضلع میں ماؤنوازوں کی جانب سے لگائے گئے بم کے پھٹ پڑنے پر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ضلع کے کونگلا گاؤں میں پانچ افرادلکڑیاں کاٹنے جنگل گئے تھے۔ اس دوران ماؤنوازوں کی طرف سے نصب بم پھٹ گیا۔
اس واقعہ میں ایسو نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مقامی افرادنے اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی۔
پولس نے انتخابات کے پیش نظر ماؤنوازوں کی نقل و حرکت پر نگرانی میں اضافہ کردیا ہے۔