مہاراشٹرا

ایم وی اے اتحاد نے مہاراشٹر میں سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دی

مہاراشٹر میں اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد نے منگل کو ریاست میں لوک سبھا کی 48 سیٹوں کے لیے سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دے دی۔

ممبئی: مہاراشٹر میں اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد نے منگل کو ریاست میں لوک سبھا کی 48 سیٹوں کے لیے سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دے دی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے مجھے جیل میں ڈالنے کی 4مرتبہ سازش کی تھی: دیویندر پھڈنویس
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت

سیٹوں کی تقسیم کے تحت، مسٹر ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا (یو بی ٹی) 21 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی وہیں کانگریس 17 سیٹوں پر اور شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) 10 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

یہ اعلان ایم وی اے اتحاد نے آج یہاں تمام اتحادی پارٹیوں کی موجودگی میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ تاہم اہم دعویدار بیشتر حلقوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر چکے ہیں اور باقی کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔

ایم وی اے کے ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر سیٹیں جیتنے کے امکان کی بنیاد پر یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔

مسٹر پوار نے کہا کہ اتحاد کے شراکت داروں میں ایک بھی سیٹ پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ساتھ ہی، مسٹر ٹھاکرے نے جمہوریت کو بچانے کے بڑے مقصد کے پیش نظر اتحاد پر سیٹوں پر لڑنے کے لیے دباؤ نہ ڈالنے کے لیے چھوٹی پارٹیوں کی تعریف کی۔