تلنگانہ

9سالہ لڑکی 7سال بعد حقیقی والدین سے دوبارہ مل گئی

وہ لمحہ انتہائی جذباتی تھا جب ایک 9سالہ لڑکی‘کوسات سال کے طویل عرصہ کے بعد اسے اپنے حقیقی (حیاتیاتی) والدین مل گئے۔ ضلع کلکٹر کریم نگر آروی کرنن نے پیر کے روز لڑکی کوان کے حقیقی والدین کے حوالے کردیا۔

حیدرآباد: وہ لمحہ انتہائی جذباتی تھا جب ایک 9سالہ لڑکی‘کوسات سال کے طویل عرصہ کے بعد اسے اپنے حقیقی (حیاتیاتی) والدین مل گئے۔ ضلع کلکٹر کریم نگر آروی کرنن نے پیر کے روز لڑکی کوان کے حقیقی والدین کے حوالے کردیا۔

انہوں نے عہدیداروں کی ستائش کی جنہوں نے لڑکی کوان کے حقیقی والدین سے ملانے کیلئے سخت مساعی انجام دی۔ کلکٹر نے لڑکی کو نصیحت کی کہ سخت محنت سے تعلیم حاصل کریں اور اپنی زندگی میں بہترمقام بنائیں۔

عہدیدارو ں کے مطابق اکشاجب دو سال کی تھی تب وہ اپنی ماں ڈوکرا سے بچھڑگی تھی۔ یہ واقعہ ضلع کو ناسیما(اے پی) کے ساکی نیتی کے موضع انترویدی میں آج سے 9 سال قبل پیش آیا تھا۔

بیوی سے اختلاف کے بعد روی کمار اپنی 2سالہ بیٹی اکشاکواپنے ساتھ لے گیا۔ روی کمار بیٹی کیساتھ پونے منتقل ہوگیا تھا اور وہ وہیں رہنے لگامگر بعدمیں روی کمار نے میٹری مونل ویب سائٹ کے ذریعہ ضلع کریم نگر کے سیداپورمنڈل کے موضع اخلاص پور کی رہنے والی ایک دوسری خاتون سے شادی کرلی کچھ عرصہ کے بعدیہ خاتون اکشاکے ساتھ اپنے آبائی موضع اخلاص پور پہونچی۔

خاتون‘ کان میں دردکی شکایت پر ایک آرایم پی ڈاکٹر سے رجوع ہوئی تب ڈاکٹر کواکشاکی زبان اوراس کے بول چال پر شک ہوا اُس نے یہ سمجھ لیاکہ یہ لڑکی اس خاتون کی بیٹی نہیں ہے۔

تب ڈاکٹر نے اکشاکی تصویرکواپنے سل فون میں قید کرلیا اور اس کی تصویر کوسوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارمس پر وائرل کردیا۔

آئی سی ڈی ایس اورچائلڈلائن کے عہدیداروں نے سوشل میڈیا کے اس پوسٹ پرردعمل کااظہار کیا اور لڑکی کوبچالیااور اکشاکو ایک ماہ قبل بالاسدن منتقل کردیا۔

بعدازاں ان عہدیدارو ں نے لڑکی کے حیاتیاتی ماں اور باپ کااے پی سے پتہ لگایا اور انہیں کریم نگر طلب کیا جہاں ضلع کلکٹر کریم نگر کرنن نے لڑکی کواس کے حیاتیاتی والدین کے حوالہ کردیا۔ اس طرح ایک اجنبی جوڑے کو 7 سال بعدان کی بیٹی دوبارہ مل گئی۔

a3w
a3w