شمالی بھارت

جبل پور ضلع میں سڑک حادثہ، سات مسافروں کی موت، دو زخمی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ بھی موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔

جبل پور:مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع کے سہورا تھانہ علاقے میں آج صبح ایک ٹرک نے ایک چھوٹی مسافر گاڑی ٹریولر کو ٹکر مار دی جس سے سات مسافروں کی موقع پر ہی موت اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے جبل پور پہنچایا گیا۔

متعلقہ خبریں
جنوب مشرقی امریکہ میں طوفان ہیلن سے ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق جبل پور ضلع کے سیہورا تھانہ علاقہ کے تحت محلہ بارگی گاؤں کے نزدیک غلط سمت سے آ رہے ایک ٹرک کی سامنے سے آنے والی مسافر گاڑی سے ٹکر ہو گئی۔

جس کی وجہ سے ٹریولر میں سوار سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ٹرولر کا تعلق مہاراشٹر سے بتایا جاتا ہے، جو پریاگ راج سے آندھرا پردیش کے مسافروں کو لیکر اپنی ریاست واپس جا رہا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ بھی موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔

مرنے والے تمام مرد بتائے جاتے ہیں۔ اسی دوران دو زخمی مسافروں کو جبل پور کے ایک اسپتال لے جایا گیا۔ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں کرین کی مدد بھی لی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریولر میں نو افراد سوار تھے۔