تلنگانہ

نیا R.O.R ایکٹ پورے ملک کے لیے ماڈل ہوگا

اس موقع پر حکومتی مشیر محمد علی شبیر، ویم نریندر ریڈی، بودھن ایم ایل اے پی سدرشن ریڈی، اربن ایم ایل اے دھن پال سوریہ نارائنا اور دیگر نے شرکت کی۔

نظام آباد: ریاستی ریونیو، انفارمیشن اور ہاؤزنگ وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی، آراینڈ بی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور جنگلات و محصولات وزیر کونڈا سریکھا نے نظام آباد ضلع میں سرکاری پروگراموں اور فلاحی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کے ساتھ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی: سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

اس موقع پر حکومتی مشیر محمد علی شبیر، ویم نریندر ریڈی، بودھن ایم ایل اے پی سدرشن ریڈی، اربن ایم ایل اے دھن پال سوریہ نارائنا اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیران نے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نظام آباد جدید کلکٹریٹ دفتر پہنچ کر کلکٹر راجیو گاندھی سے ملاقات کی، جنہوں نے ہیلی پیڈ پر انہیں گلدستہ پیش کیا۔

کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ہونے والے جائزہ اجلاس میں کلکٹر نے دھرانی درخواستوں کے حل، ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کی پیش رفت، ایل آر ایس، تعلیم اور صحت کے محکموں کی کارکردگی، ضلع نظام آباد میں فیملی ڈیجیٹل کارڈ اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا۔

وزیر پونگولیٹی نے ہر معاملے کی تفصیلات دریافت کیں اور عہدیداروں کو ہدایت دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دھرانی درخواستوں کے فوری حل کے لیے خصوصی اقدامات قابل تعریف ہیں، اور فوری حل کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے غریبوں کے لیے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم کے حوالے سے بھی بات کی، جو دسہرہ تہوار کے موقع پر فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے جلد ہی استفادہ کنندگان کے انتخاب کے لیے رہنما خطوط جاری کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی پانی کی فراہمی، بجلی، اور صفائی کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر نے کہا کہ حکومت نے نئے R.O.R ایکٹ کی تشکیل کے لیے مختلف شعبوں سے مشورہ لیا ہے، جو کہ اس ماہ کے آخر تک نافذ ہوگا اور پورے ملک کے لیے ایک مثال بنے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تلنگانہ کا نیا R.O.R ایکٹ دیگر ریاستوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔

پونگولیٹی نے مزید کہا کہ حکومت تعلیم اور طبی شعبوں کو ترجیح دے رہی ہے اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے ریاستی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈاکٹروں کی مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی بات کی۔

اجلاس میں اسٹیٹ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین ایراوتری انیل، ریاستی اردو اکیڈمی کے چیرمین طاہربن حمدان، اور دیگر سرکاری عہدیدار بھی موجود تھے۔