مہاراشٹرا

ناسک میں پاکستان زندہ باد نعرے بلند کرنے پر ایک شخص گرفتار

پروگرام کے دوران ٹول پلازہ کے ایک ملازم جس کی شناخت شاداب شفقت قریشی کی حیثیت سے کی گئی نے ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگانا شروع کردیا۔

ناسک: پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر ناسک میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران پاکستان نواز نعرے بلند کرنے پر ایک 25 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے علاقہ میں پولیس تعینات کردی گئی۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
جشن آزادی کے روز مسافرین کیلئے آرٹی سی کی خصوصی رعایت۔ مکمل تفصیلات
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

پولیس کے مطابق 15/ اگست کو ناسک شہر سے تقریباً 60 کلومیٹر دور چاندواڑ ٹول پلازہ پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے دوران ٹول پلازہ کے ایک ملازم جس کی شناخت شاداب شفقت قریشی کی حیثیت سے کی گئی نے ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگانا شروع کردیا۔

 ٹول پلازہ کے منیجر نے پولیس میں اس کی شکایت کی جس کے بعد قریشی کے خلاف کیس درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ چہارشنبہ کو چاندواڑ پولیس اسٹیشن تک کل جماعتی احتجاجی مارچ نکالا گیا جہاں مظاہرین نے قریشی کے خلا ف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

 سپرنٹنڈنٹ پولیس شاہ جی اُماپ نے کہا کہ پولیس نے چاندواڑ ٹول پلازہ کے واقعہ کے سلسلے میں کیس درج کرلیا اور مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے اور اضافی پولیس فورس بھی دستیاب کرائی گئی۔“

a3w
a3w