جرائم و حادثات

نوزائیدہ لڑکی کو کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیاگیا

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے کونڈاملے پلی علاقہ میں ایک نوزائیدہ لڑکی کو بے رحمی کے ساتھ کچرے کے ڈھیر میں نامعلوم افراد نے پھینک دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے کونڈاملے پلی علاقہ میں ایک نوزائیدہ لڑکی کو بے رحمی کے ساتھ کچرے کے ڈھیر میں نامعلوم افراد نے پھینک دیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
بلارم علاقہ میں کتے کے منہ میں نومولود کے سر سے سنسنی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو

مقامی افرادنے جنہوں نے اس کو دیکھا، فوری طور پر پولیس اور آنگن واڑی ورکرس کو اطلاع دی جس کے بعد نوزائیدہ کو دیوراکونڈا سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اسے بہتر علاج کے لیے حیدرآباد لے جانے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ کی حالت ٹھیک ہے لیکن دودھ نہ پینے کی وجہ سے اسے تکلیف ہو رہی ہے۔ آئی سی ڈی ایس حکام نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔