دہلی

والد برائے فروخت کا اشتہار، 8 سالہ بیٹی کا انوکھا انتقام

ایک 8 سالہ لڑکی نے کسی بات پر ناراضی کے بعد گھر کے دروازے پر’والد برائے فروخت‘ کا اشتہار لگا دیا اور نیچے قیمت بھی لکھ دی۔

دہلی: ایک 8 سالہ لڑکی نے کسی بات پر ناراضی کے بعد گھر کے دروازے پر ’والد برائے فروخت‘ کا اشتہار لگا دیا اور نیچے قیمت بھی لکھ دی۔

سوشیل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر میلانچوہولک نے ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی۔

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر کے دروازے پر ایک اشتہار لگا ہوا جس پر درج ہے ’’والد برائے فروخت، قیمت دو لاکھ روپے، مزید معلومات کیلئے گھنٹی بجائیں‘‘۔

والد کی جانب سے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’’چھوٹی سی تلخی پر ایک 8 سالہ لڑکی نے ہمارے گھر کے دروازے پر والد برائے فروخت کا اشتہار لگا دیا‘‘۔

میلانچوہولک نے اس کے ساتھ طنزاً یہ بھی لکھا کہ ’’میں سمجھتا ہوں میری قیمت کافی کم رکھی گئی ہے‘‘۔

ایکس پر اس پوسٹ کو تقریباً 30 ہزار افراد نے دیکھا اور دلچسپ تبصرے بھی کئے۔

a3w
a3w