مشرق وسطیٰ

یو اے ای ’تاحیات گولڈن ویزا‘ سے متعلق اہم وضاحت جاری

وفاقی اتھاریٹی برائے شناخت‘ شہریت‘ کسٹمس اینڈ پورٹ سیکوریٹی (آئی سی پی) نے بعض مقامی اور بیرونی میڈیا اور ویب سائٹس پر شائع ان رپورٹس کو مسترد کردیا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بعض ممالک کے شہریوں کو تاحیات گولڈن ویزا دے رہا ہے۔

دُبئی (آئی اے این ایس) وفاقی اتھاریٹی برائے شناخت‘ شہریت‘ کسٹمس اینڈ پورٹ سیکوریٹی (آئی سی پی) نے بعض مقامی اور بیرونی میڈیا اور ویب سائٹس پر شائع ان رپورٹس کو مسترد کردیا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بعض ممالک کے شہریوں کو تاحیات گولڈن ویزا دے رہا ہے۔

اس نے کہا کہ یواے ای گولڈن ویزا حاصل کرنے کی شرائط کیا ہیں اس کی تفصیل آئی سی پی ویب سائٹ یا اسمارٹ اپلیکیشن سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ کئی ہندوستانی میڈیا آؤٹ لیٹس اور متحدہ عرب امارات کے بعض اداروں نے 7 جولائی کو ایک بے بنیاد خبر شائع کی۔

آئی سی پی نے متحدہ عرب امارات آنے‘ رہنے اور سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمندوں کو مشورہ دیا کہ وہ افواہوں اور جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔ وہ مستند خبروں کے لئے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

آئی اے این ایس نے منگل کے دن بھی رپورٹ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام واضح کرچکے ہیں کہ گولڈن ویزا سرکاری زیرکنٹرول پروگرام ہے۔ ویزا کی اجرائی کا حتمی فیصلہ عرب امارات کے حکام کرتے ہیں۔