تلنگانہ

شہید مارگ پر کے ٹی آر کا انٹرویو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

ٹی پی سی سی سینئر نائب صدر جی نرنجن نے ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ پر سکریٹریٹ کے روبرو تلنگانہ شہید مارگ پر ٹی وی چینلس کو خصوصی انٹرویو دینے پر انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کا الزم عائد کیاہے۔

حیدرآباد: ٹی پی سی سی سینئر نائب صدر جی نرنجن نے ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ پر سکریٹریٹ کے روبرو تلنگانہ شہید مارگ پر ٹی وی چینلس کو خصوصی انٹرویو دینے پر انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کا الزم عائد کیاہے۔

متعلقہ خبریں
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

اورانہوں نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ آیا متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے عوامی مقام پر انٹرویو کے لئے کے ٹی آر نے اجازت حاصل کی تھی یا نہیں؟

اس انٹرویو میں سکریٹریٹ کی نوتعمیر شدہ عمارات‘ نوتعمیر شدہ شہید مارگ اور سکریٹریٹ کے اطراف کے علاقہ کی نمایاں طور پر کی گئی ویڈو گرافی کو پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ پولیس کے ٹی آر کے انٹرویو کے لئے ڈرون کیمرہ سے تصویر کشی کی کس طرح اجازت دی؟ اس ویڈیو گرافی میں نوتعمیر شدہ امبیڈکر مجسمہ کو بھی نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔

جی نرنجن جو آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے سی ای او تلنگانہ وکاس راج سے درخواست کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی پر کے ٹی آر کے خلاف کارروائی کریں۔

یا پھر کانگریس پارٹی کو بھی عوامی مقامات پر ٹی وی چینلس کو انٹرویو کی اجازت دی جائے۔