مشرق وسطیٰ

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز

وزارت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 32 ہزار 845 اور زخمیوں کی تعداد 75 ہزار 392 تک جا پہنچی ہے۔

غزہ: غزہ پٹی پر اسرائیلی جارحانہ حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 845 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی

وزارت نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 63 فلسطینی شہید اور 94 دیگر زخمی ہوئے۔

وزارت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 32 ہزار 845 اور زخمیوں کی تعداد 75 ہزار 392 تک جا پہنچی ہے۔

دریں اثناء وزارت نے بین الاقوامی اداروں سے جنوبی غزہ کے خان یونس قصبے میں نصر میڈیکل کمپلیکس کو دوبارہ کھولنے اور صحت کی سہولیات میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزارت نے پیر کے روز ایک الگ بیان میں کہا کہ نصر میڈیکل کمپلیکس میں خدمات کی کمی "صحت کی خدمات اور خاص طور پر شمالی غزہ پٹی میں سنگین دھچکا لگا ہے کیونکہ اس نقصان کے بعد مریضوں کی بڑی تعداد طبی خدمات تک رسائی سے محروم ہے۔