مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو نے والوں کی تعداد 2448 تک پہنچ گئی

لبنانی وزراء کونسل میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 135 زخمی ہوئے۔

بیروت، 20 اکتوبر (یو این آئی) لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہو نے والوں کی تعداد 2,448 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسرائیل-حزب اللہ تنازع کے آغاز سے اب تک 11,471 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

یہ معلومات ہفتہ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں دی گئی۔

لبنانی وزراء کونسل میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 135 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، بے گھر افراد کے لئے 1,094 تسلیم شدہ پناہ گاہیں کھولی گئی ہیں، اور تصدیق شدہ پناہ گاہوں کی تعداد جو اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش901 تک تک پہنچ چکی ہے۔