تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں بجلی گرنے کا واقعہ
تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں گذشتہ شب موسلادھار بارش ہوئی۔ضلع کے کوٹالہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران بجلی درخت پر گرپڑی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں گذشتہ شب موسلادھار بارش ہوئی۔ ضلع کے کوٹالہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران بجلی درخت پر گرپڑی۔
ضلع مستقر کے ساتھ ساتھ وانکیڈی، کاغذنگر اور کوٹالہ منڈلوں کی کئی کالونیوں میں پانی داخل ہوگیا جس کے نتیجہ میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کسانوں نے مسرت کااظہار کیا کیونکہ موجودہ بارش سے کپاس کی فصل کی پیداوار میں اضافہ کا امکان ہے کیونکہ کچھ عرصہ سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے کپاس بیج کے مرحلے پر ہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے وارننگ جاری کی ہے کہ آصف آباد ضلع میں مزید تین روز تک بارش ہوگی۔