کھیل

روہن بوپنا- رتوجا بھوسلے کی جوڑی نے گولڈ میڈل جیت لیا

بوپنا اور بھوسلے نے چینی تائپے کی جوڑی کو شکست دینے میں ایک گھنٹہ 14 منٹ کا وقت لیا۔ ایشین گیمز میں بوپنا کا یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل ایشیائی کھیلوں میں روہن بوپنا، اپنا پہلا ٹینس فائنل کھیل رہے تھے، جکارتہ 2018 میں مردوں کے ڈبلز کا طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ہانگزو: ہندوستان کے روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے نے ایشیائی کھیلوں میں ٹینس مکسڈ ڈبلز ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ ہندوستانی جوڑی نے ہفتہ کو چائنیز تائپے کے سونگ ہاؤ ہوانگ اور این شو لیانگ کو 2-6، 6-3، [10-4] سے شکست دے کر ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان ہندستانی حالات میں جیتنے کا مضبوط دعویدار : وسیم اکرم
ریکارڈ پانچویں خطاب سے ایم ایس دھونی ایک قدم دور
خلیل احمد آئی پی ایل میں تیزترین 50 وکٹ لینے والے ہندوستانی بولر
کین ولیمسن آئی پی ایل 2023 سے باہر
بی سی سی آئی ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے گا

 بوپنا اور بھوسلے نے چینی تائپے کی جوڑی کو شکست دینے میں ایک گھنٹہ 14 منٹ کا وقت لیا۔ ایشین گیمز میں بوپنا کا یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل ایشیائی کھیلوں میں روہن بوپنا، اپنا پہلا ٹینس فائنل کھیل رہے تھے، جکارتہ 2018 میں مردوں کے ڈبلز کا طلائی تمغہ جیتا تھا۔ تاہم، ہانگزو میں روہن بوپنا اور ان کے مردوں کے ڈبلز پارٹنر یوکی بھمبری راؤنڈ آف 16 سے آگے نہیں بڑھ سکے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی مخلوط جوڑی کو ایشین گیمز 2023 ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں بائی ملا۔ دوسرے راؤنڈ میں، انہوں نے ازبکستان کی اکگل امان مرادووا میکسم شن کو 6-4، 6-2 سے شکست دی، اس سے قبل راؤنڈ آف 16 میں ایانو شمیزو-شنجی ہازاوا کو 6-3، 6-4 سے شکست دی۔

روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے نے ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں قازقستان کے زیبیک کولمبائیوا-گریگوری لوماکن کی جوڑی کو 7-5، 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں انہوں نے چینی تائپے کے ہاو چنگ چان اور یو سیو کو شکست دی تھی۔ ایس یو کو 6-1، 3-6، [10-4] سے شکست دی اور فائنل میں پہنچ گئی۔

a3w
a3w