تلنگانہ

پارٹی کے کمزور مظاہرے پر قومی و ریاستی سطح پر غور کیا جائے گاصدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی کا بیان

صدر بی جے پی ریاستی کمیٹی ومرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے ریاست کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے کمزور مظاہرے سے متعلق بی جے پی قومی اور ریاستی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی ریاستی کمیٹی ومرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے ریاست کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے کمزور مظاہرے سے متعلق بی جے پی قومی اور ریاستی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم

انتخابات میں پارٹی کی جانب سے جو غلطیاں کی گئیں ہیں۔ اسے سدھارنے کے لئے توجہ دی جائے گی۔ صدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے 8 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

بی جے پی کو سال 2018 کے اسمبلی انتخابات میں صرف ایک اسمبلی حلقہ گوشہ محل سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

اس وقت بی جے پی کو تلنگانہ ریاست میں 6.9 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ اب اس میں اضافہ ہوکر 14 فیصد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی حلقہ کاماریڈی سے بی جے پی کے امیدوار وینکٹ رمنا ریڈی نے بی آر ایس صدر کے چندر شیکھر راؤ اور صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی کو تاریخی شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اب سال 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے توجہ دے گی۔ تاکہ ریاست تلنگانہ میں بی جے پی امیدوار کثیر تعداد میں کامیاب ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی آئندہ 5 سال تلنگانہ ریاست میں تعمیری اپوزیشن پارٹی کے طور پر کام کرے گی۔ بی جے پی ارکان اسمبلی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کانگریس حکومت پر دباؤ ڈالے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سے بی جے پی قائدین مایوس نہیں ہیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے سخت محنت کی تھی۔