تلنگانہ

تلنگانہ میں ریڈ الرٹ

سمندری طوفان میچانگ کے پیش نظر ہندوستانی محکمہ موسمیات نئی دہلی نے تلنگانہ کے بعض حصوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

حیدرآباد: سمندری طوفان میچانگ کے پیش نظر ہندوستانی محکمہ موسمیات نئی دہلی نے تلنگانہ کے بعض حصوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ طوفان منگل کو آندھراپردیش کے نیلور اور مچھلی پٹنم کے درمیان ساحل سے ٹکرائے گا۔ اس طوفان کے اثر سے 90تا100کیلو میٹر کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔

اس طوفان کی شدت کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کیلئے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو تلنگانہ میں بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔

اسی دوران تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ کارپوریشن نے پیش قیاسی کی ہے کہ بھدرادری کتہ گوڑم’کھمم اور سوریہ پیٹ میں طوفان کے اثرات کے نتیجہ میں بارش ہوگی۔

a3w
a3w