حیدرآباد

اتم کمار ریڈی‘ دونوں تلگوریاستوں میں ”بھارت جوڑو یاترا“ کے رابطہ کار مقرر

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اتم کما ر ریڈی نے کہا کہ وہ دونوں تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں راہول کی یاترا کی نگرانی کریں گے اور اس ضمن میں آندھرا پردیش کے قائدین سے بات چیت کرنے وہ وجئے واڑہ آئے تھے۔

وجئے واڑہ/حیدرآباد: کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ این اتم کمار ریڈی نے کانگریس پارٹی کے لیڈر راہول گاندھی کی ”بھارت جوڑو یاترا“ کے سلسلے میں آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یاترا کے رابطہ کار کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔

 صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اتم کما ر ریڈی نے کہا کہ وہ دونوں تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں راہول کی یاترا کی نگرانی کریں گے اور اس ضمن میں آندھرا پردیش کے قائدین سے بات چیت کرنے وہ وجئے واڑہ آئے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ راہول کی یاترا کو ملک بھر سے اچھا ردعمل حاصل ہورہا ہے۔ راہول گاندھی کی یاترا کا مقصد ترقی کے ثمرات کی ملک میں ہر شخص تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ ان کی یاترا کو کامیاب بنانے آندھرا پردیش میں ہر شخص کو ساتھ آنا چاہیے۔ معمولی اختلاقات بھی ہوں تو ہر کسی کو متحدہ طور پر کام کرنا چاہیے۔ اگر تال میل کا فقدان ہو تو انہیں اس کی فوری اطلاع دی جائے۔