امریکہ و کینیڈا

کینیڈا نے4 اسرائیلی انتہا پسند آباد کاروں پر پابندیاں لگادیں

کینیڈین وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں فلسطینی شہریوں، ان کی املاک کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں پر لگائی گئی ہیں۔

اوٹاوا: کینیڈا نے فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف 4 اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں لگادی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق انتہا پسند 4 اسرائیلی آبادکاروں پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
غزہ میں ‘گردن توڑ بخار’ اور’ہیپاٹائٹس سی’ پھیل رہا ہے
رفح پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18فلسطینی جاں بحق

کینیڈین وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں فلسطینی شہریوں، ان کی املاک کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں پر لگائی گئی ہیں۔ دوسری جانب یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عرب خطے کیلئے اس سے بہتر کوئی لمحہ نہیں ہے کہ اکٹھے ہوجائیں۔

یواین سیکریٹری جنرل کا عرب لیگ سربراہی اجلاس میں عرب اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عرب دنیا میں اتحاد خطے کی یکجہتی کو وسعت دے گا، عرب اتحاد سے عالمی سطح پر اثر و رسوخ کو فروغ ملے گا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ غزہ میں خاندانوں کا صفایا کردیا گیا۔ یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں بچے صدمے کا شکار ہیں، قحط بڑھتا جارہا ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انھوں نے انتباہ دیا کہ رفاح پر حملہ ناقابل قبول ہوگا کیونکہ اس سے تکلیف اور مصیبت میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ ہمیں لوگوں کی جان بچانے کی ضرورت ہے۔

a3w
a3w