جموں و کشمیر
پی ڈی پی وفد نے یاترا میں حصہ لیا
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) وفد نے پیر کے دن بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیا۔ اس نے مختلف مسائل پر راہول گاندھی سے تبادلہ خیال کیا۔
جموں: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) وفد نے پیر کے دن بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیا۔ اس نے مختلف مسائل پر راہول گاندھی سے تبادلہ خیال کیا۔
پی ڈی پی وفد نے جس میں کئی سینئر قائدین شامل تھے‘ کنج وانی بائی پاس پر یاترا میں حصہ لیا۔
پی ڈی پی کے صوبائی صدر یوتھ وِنگ پرویز وفا اور ایڈیشنل جنرل سکریٹری راجندر منہاس 15 منٹ تک راہول گاندھی کے ساتھ چلے۔
انہوں نے عام آدمی کو درپیش مختلف مسائل سے راہول کو واقف کرایا۔
وفد نے کانگریس قائد کو کشمیری پنڈت ملازمین اور وڈگرا ملازمین کے لئے وزیراعظم کے پیکیج کی بھی جانکاری دی۔ جموں وکشمیر میں بڑھتی بے روزگاری‘ مہنگائی اور معاشی بدحالی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
a3w