امریکہ و کینیڈاتلنگانہ

بچوں کی فحش فلمیں پھیلانے والے تلنگانہ کے شخص کے فون نمبر کی امریکہ کی جانچ ایجنسی نے نشاندہی کی

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ہوم لینڈ سیکیورٹی انوسٹی گیشن نے حیدرآباد میں ایک ایسے فون نمبر کی نشاندہی کی ہے جو واٹس ایپ کے ذریعہ بچوں کی فحش ویڈیوز پھیلا رہا تھا۔

حیدرآباد: امریکی تحقیقاتی ایجنسی ہوم لینڈ سیکیورٹی انوسٹی گیشن نے حیدرآباد میں ایک ایسے فون نمبر کی نشاندہی کی ہے جو واٹس ایپ کے ذریعہ بچوں کی فحش ویڈیوز پھیلا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
اولاد، والدین کے لئے نعمت بھی اور ذمہ داری بھی
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

تحقیقاتی ایجنسیوں سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے ایک معاملہ درج کر لیا اوراس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق محبوب آباد ضلع کا 24 سالہ نوجوان ایم سی اے سال سوم میں تعلیم حاصل کررہا ہے۔

وہ حیدرآبادکے رامنتاپورمیں مقیم ہے۔

گذشتہ دو سال کی عمر سے یہ نوجوان 4 واٹس ایپ گروپس سے بچوں کی فحش ویڈیوزڈاؤن لوڈ کرکے دیکھ رہا ہے اور انہیں دوسرے گروپس میں پوسٹ کر رہا ہے۔

اس معاملہ کی شناخت امریکہ میں ہوم لینڈ سیکیورٹی انوسٹی گیشن نے کی۔

جب اس معاملہ کی جانچ ہوئی تو پتہ چلا کہ یہ فون نمبرات ہندوستان کے ہیں۔

دہلی میں امریکہ کے سفارت خانہ کو اس نمبر کی شناخت کے لیے خط لکھا گیا ہے جس کے ذریعہ ویڈیوز فارورڈ کی جارہی ہیں۔

سفارت خانہ نے اس کی اطلاع سی بی آئی کو دی۔ سی بی آئی تلنگانہ نے سی آئی ڈی چوکس کیا۔

اس فون نمبر کی بنیاد پر سی آئی ڈی نے انسپکٹرس ی ٹیم کے ساتھ جانچ کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ ملزم رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے حدود میں مقیم ہے۔

رچہ کنڈہ کمشنر پولیس ڈی ایس چوہان نے مزید کارروائی کرنے کی ہدایت عہدیداروں کو دی جس پر سائبرکرائم پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔