شمالی بھارت

تاج محل میں کانوڑ چڑھانے پہنچی عورت کو پولیس نے روک دیا (ویڈیو)

شراون ماہ کے دوسرے پیر کو کاس گنج سے کانوڑ لے کر ہندو مہاسبھا ضلع صدر خاتون مورچہ میرا راٹھور تاج محل کے نزدیک پہنچ گئی اور تاج محل کو تیجو مہالئے بتاتے ہوئے وہاں جل ابھیشیک کرنے کو بضد ہوگئی۔

آگرہ: شراون ماہ کے دوسرے پیر کو کاس گنج سے کانوڑ لے کر ہندو مہاسبھا ضلع صدر خاتون مورچہ میرا راٹھور تاج محل کے نزدیک پہنچ گئی اور تاج محل کو تیجو مہالئے بتاتے ہوئے وہاں جل ابھیشیک کرنے کو بضد ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
تاج محل اور لال قلعہ دو دن بند رہیں گے

پولیس نے خاتون کو بیریکیڈنگ پر ہی روک لیابعد میں اضافی پولیس فورس بلا کر کاونڑ کو نگر کے راجیشور مندر میں چڑھوا دیاگیا۔تاج محل کے مغربی گیٹ سے پہلے پولیس بیریکیٹنگ پر صبح ساڑھے چھ بجے شرو ہوا یہ معاملہ ڈھائی گھنٹے طول پکڑتا رہا۔

کانوڑ لے کر پہنچی خاتون کی حمایت میں ہندوواہنی لیڈر بھی پہنچ گئے۔اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے ترجمان سنجے جاٹو نے بتایا کہ کانوڑ لانے والی خاتون میرا راٹھو ہندو مہا سبھا کی ذمہ داری ہے۔

پولیس انتظامیہ نے سپریم کورٹ کی ہدایت کا حوالہ دیتے ہوئے خاتون کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ سنجے جاٹ نے بتایا کہ اس سے پہلے پولیس انتظامیہ نے رات میں انہیں مہا سبھا کی ضلع صدر مینا دیوار کر سمیت دیگر ذمہ داروں کو ان کے گھروں میں ہی نظر بند کردیا۔

a3w
a3w