حیدرآباد

گنیش وسرجن کے بعد واپسی کے دوران لاری کے ٹائر کے نیچے آکر نوجوان ہلاک

شاہ علی بنڈہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان 20سالہ جئے سائی گنیش مورتیوں کے وسرجن کی تکمیل کے بعد لاری کے ذریعہ گھر واپس ہورہا تھا۔ اسی دوران عابڈز چوراہے پر لاری پر سے اتفاقی طور پر گرگیا اور لاری کے پچھلے پہیہ کی زد میں آگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں جاری گنیش مورتیوں کے وسرجن کے بعد واپسی کے دوران لاری کے ٹائر کے نیچے آکر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ شہرکے عابڈز پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ علی بنڈہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان 20سالہ جئے سائی گنیش مورتیوں کے وسرجن کی تکمیل کے بعد لاری کے ذریعہ گھر واپس ہورہا تھا۔

اسی دوران عابڈز چوراہے پر لاری پر سے اتفاقی طور پر گرگیا اور لاری کے پچھلے پہیہ کی زد میں آگیا جس کے نتیجہ میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔