دہلی

وزیراعظم کو بھی خواب دیکھنے کا حق حاصل:اپوزیشن

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نریندرمودی کے اس بیان کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے 400 سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی، ایک ”خواب“ قرار دیا

نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نریندرمودی کے اس بیان کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے 400 سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی، ایک ”خواب“ قرار دیا اور کہا کہ پارلیمنٹ میں ان کی بلندبانگ تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دوبارہ منتخب ہونے کے بارے میں پُراعتماد نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
ورلڈکپ تھالی میں رکھ کر نہیں دیا جائے گا:روہت
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ

وزیراعظم کی تقریر پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے سی پی آئی لیڈر بنوئے وشوم نے کہا کہ وزیراعظم کے بلند بانگ دعوے ظاہر کرتے ہیں کہ جیت کے بارے میں وہ خود پُراعتماد نہیں ہیں اور الیکشن سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ عوام ان کے بارے میں فیصلہ لیں گے کیونکہ ان کی حکومت بے عملی اور غداری کی حکومت ہے، ایسی حکومت جو اپنے وعدہ بھول گئی۔

ایک ایسی حکومت جس نے ملک اور اس کی سیکولر ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت کے وعدوں اور ضمانتوں کا کیا ہوا۔ اُس نے خواتین، درجہ فہرست ذاتوں اور قبائل کیلئے کیا کیا۔ ان دو کروڑ ملازمتوں کا کیا ہوا جن کا اس نے وعدہ کیا تھا۔

کانگریس ایم پی مانکم ٹیگور نے بھی مودی پر طنز کیا اور سوال کیا کہ اگر انتخابات میں بی جے پی 370 کا نشانہ حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو کیا وہ اپنے عہدہ کا حلف نہیں لیں گے؟۔ بی جے پی ایسے خوابوں کی تعبیر پانے میں ہمیشہ ناکام رہی ہے۔

انہوں نے 2004 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کی انتخابی مہم کے نعرے ”درخشاں ہندوستان“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ درخشاں ہندوستان حصہ دوم ہے۔