حیدرآباد

حیدرآبادمیں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک‘ سروے میں انکشاف

اس سروے میں پتہ چلا ہے کہ حیدرآباد جو باغوں کے شہرکے طور پر جانا جاتا ہے میں فضائی آلودگی دوسرے شہروں سے زیادہ ہے۔ حیدرآباد میں آلودگی کی شرح 2.5 پی ایم ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ گرین پیس انڈیا کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یہ شہرجنوبی ہند کا سب سے آلودہ میٹرو سٹی بن گیا ہے۔ گرین پیس آف انڈیا نے جنوبی ہندوستان کے میٹرو شہروں  بنگلور،چینائی، حیدرآباد اور کوچی میں فضائی آلودگی کی سطح کا پتہ لگانے کے لیے ایک سروے کیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

 اس سروے میں پتہ چلا ہے کہ حیدرآباد جو باغوں کے شہرکے طور پر جانا جاتا ہے میں فضائی آلودگی دوسرے شہروں سے زیادہ ہے۔ حیدرآباد میں آلودگی کی شرح 2.5 پی ایم ہے۔ حیدرآباد شہرمیں  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مقرر کردہ معیارات سے 14 گنا زیادہ آلودگی کا اخراج ہوتا ہے۔

گلوبل ایئر کوالٹی انڈیکس میں آلودہ شہروں کی فہرست میں حیدرآباد  کا شامل ہونا سب کو پریشان کر رہا ہے۔ بنجارہ ہلز میں فضائی آلودگی 127، کوکٹ پلی میں 124، زوپارک میں 144 اور سعیدآباد میں 100 تک پہنچ گئی۔

حال ہی میں ملہ پور، ناچارم، بالا نگر،  پٹن چیرو اور پا شامیلا رام کے علاقوں میں جہاں بہت سی صنعتیں ہیں فضائی آلودگی میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نئی دہلی سرفہرست ہے، اس کے بعد کولکتہ اور حیدرآباد کا نمبر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حیدرآباد میں ممبئی سے زیادہ فضائی آلودگی ہے۔