تلنگانہ

امریکہ کا جشن یوم آزادی: حیدرآباد میں تقریب، قونصل جنرل جنیفر لارسن اور نائب وزیر اعلیٰ تلنگانہ کی شرکت

ھند متحدہائے امریکہ کے رشتے وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ مظبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہیں ہیں، ہم دنیا کی دو عظیم جمہوریتیں ہیں ہمارا ہر شعبہ میں تعاون جاری ہے۔

حیدرآباد: ھند متحدہائے امریکہ کے رشتے وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ مظبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہیں ہیں، ہم دنیا کی دو عظیم جمہوریتیں ہیں ہمارا ہر شعبہ میں تعاون جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
ڈپٹی چیف منسٹر کی اہلیہ حلقہ کھمم سے ٹکٹ کی دعویدار
یونیورسٹی آف حیدرآباد کے 3 سابق طلباء تلنگانہ اسمبلی کیلئے منتخب

تلگو زبان امریکہ میں کافی پھیلتی جارہی ہے ہیوسٹن اور حیدرآباد میں مشترکہ چیز یہ ہے کہ آپکو یہاں بھی مندر مسجد اور چرچ نظر آئینگے۔

ھندوستان میں جو اسٹوڈنٹ ویزا جاری ہوتے ہیں اس میں تقریبا 40 فیصد طلبہ کا تعلق ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش سے ہوتا ہے۔

ساری دنیاسےامریکی ویزا کے لئے درخواستیں آتی ہیں اس میں دس فیصد کا تعلق ھندوستان سے ہوتاہے۔ 

ھندوستان دنیا میں وہ واحد ملک ہے جہاں سے سب سے زیادہ طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے امریکہ آتے ہیں۔

اس سال ھندوستان میں 28 ہزار جاب ویزا 99 ہزار سیاحتی ویزا اور 34 ہزار اسٹوڈنٹ ویزا جاری ہوئے اور آنے والے وقت میں اور ریکارڈ ویزا جاری ہونگے انھونے حالیہ منعقد ہونے والے عام انتخابات پرھندوستان کو مبارکباد دی۔

انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں میں بہت سے شعبہ جات میں تعاون جاری ہے ، حیدرآباد میں امریکی کمپنیوں کا بہت سرمایہ لگا ہوا ہے امریکہ کے بعد امریکی کمپنیوں کابڑا کیمپں حیدرآباد میں موجود ہے، اس دوران انھونے پچھلے سال مکمل ہونے والی امریکی قونصل خانہ کی نئی عمارت کا بھی ذکر کیا۔

ھندوستان کے مشن چندرایان پر کہا کہ ہم نے 1969 میں چاند پر قدم رکھا اور آپ نے 2023   میں،  ان خیالات کا اظہار قونصل جرنل متحدہ ہائے امریکہ نے آج امریکہ کے 248 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر ان خیالات کا اظہار کر رہی تھی۔

یہ جشن شہر حیدرآباد کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا شریک ہوے انھونے اپنی تقریر میں کہا کہ میں جینفر لارسن کا شکرگزار ہوں کہ انھونے مجھے اس جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر مجھےشریک ہوکر خوشیوں میں شامل ہونے کازرین موقع عطا فرمایا۔

ہمارے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے امریکہ جاتے ہیں اور علیٰ تعلیم کے ذیور سے اراستہ ہوتے ہیں اور اپنے مستقبل کو تابناک بناتے ہیں – ھندوستان خاصکر حیدرآباد حہاں جب امریکہ اور ھندوستان کے تعلقات کی بات ہوتی ہے چاہے وہ تجارتی ہو، ثقافتی ہو یا عوام سے عوام کا رابطہ ۔آنے والے دور میں ہمارے دوہرے تعلقات اور بھی مظبوط ہونگے۔

اس تقریب میں خصوصی طورپر حصہ لینے کے لئے امریکی سفارتخانہ دہلی سے تشریف لائےدفاعی اتاشی جناب مائیکل ایل بیکر نے ھند امریکی دفاعی تعلقات اور اسکی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی ، اس موقع پرہال مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی جن کا تعلق ہر شعبہ حیات زندگی سے تھا-

a3w
a3w