حیدرآباد
ٹرینڈنگ

اب اِن گاڑیوں پر ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹس لگوانا لازمی ہوگا، حکومت کے احکام جاری

ایسی گاڑیاں جن پر نقل یا سمارٹ نمبر پلیٹس، ہولوگرام یا IND مارک والی جعلی پلیٹس لگی ہوئی ہوں، ان کے لیے بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لازمی طور پر اپنی پلیٹس اصل HSRP سے تبدیل کروائیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے 9 اپریل کو ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام ایسی گاڑیوں کے مالکان کے لیے ہائی سیکیورٹی رجسٹریشن پلیٹس (HSRP) لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے جو یکم اپریل 2019 سے پہلے تیار کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم میں ایک روزہ قومی سمپوزیم کے برُشر کی رسم اجرائی انجام پائی
17 / ستمبر کے دن سیاسی جلسوں پر پابندی: تلنگانہ گورنمنٹ
ہندوستان میں پہلی بار فیملی میڈیئیشن کی تربیت، پورے ملک سے 32 سوشل ورکرز کو خاندانی تنازعات سلجھانے کی تربیت
اردو زبان کے عالمی  فروغ کے لیے چارمینار ایجوکیشنل ٹرسٹ‌ اور سبودھی  سری لنکا کے درمیان  انڈوسری لنکن ادبی معاہدہ
گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء حیدرآباد میں طبی کیمپ کا انعقاد

Also Read: Transport Department New Order: High Security Registration Plates Mandatory for Older Vehicles by Sept 2025 Deadline

حکومت نے HSRP نمبر پلیٹس لگوانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی ہے۔ اگر کوئی گاڑی مالک اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے تحت کارروائی کی جائے گی، اور بغیر HSRP پلیٹس کے چلنے والی گاڑیوں پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ایسی گاڑیاں جن پر نقل یا سمارٹ نمبر پلیٹس، ہولوگرام یا IND مارک والی جعلی پلیٹس لگی ہوئی ہوں، ان کے لیے بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لازمی طور پر اپنی پلیٹس اصل HSRP سے تبدیل کروائیں۔

گاڑی مالکان Society of Indian Automobile Manufacturers (SIAM) کی ویب سائٹ www.siam.in پر جا کر "Book HSRP” پر کلک کریں، مالک کی تفصیلات درج کریں، گاڑی کے مینوفیکچرر کا انتخاب کریں، جس کے بعد وہ متعلقہ کمپنی کے مجاز HSRP وینڈر کی ایپلیکیشن پر ری ڈائریکٹ ہوں گے۔

وہاں گاڑی کی رجسٹریشن نمبر، چیسیس نمبر وغیرہ جیسی تفصیلات دینا ہوں گی، جو ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے API کے ذریعے تصدیق ہوں گی۔ کامیاب تصدیق کے بعد HSRP کا آرڈر پراسیس کیا جائے گا۔

HSRP لگنے کے بعد پلیٹ پر موجود یونیک لیزر نمبر کو ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

حکومت نے تمام انشورنس کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ بغیر HSRP کے کسی بھی گاڑی کا انشورنس جاری یا تجدید نہ کیا جائے۔ اسی طرح تمام پولوشن ٹیسٹنگ سینٹروں کو بھی اسی ہدایت پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ 30 ستمبر 2025 کے بعد بغیر HSRP پلیٹس والی گاڑیوں کو سڑک پر نہ چلنے دیا جائے اور ان پر مقدمات درج کیے جائیں۔

"گاڑی پر HSRP اور ہولوگرام پر مبنی کلر اسٹیکر لگوانا گاڑی مالک کی ذمہ داری ہے،” حکومت کے حکم نامے میں کہا گیا۔