تلنگانہ

’’سُرورُ القَلب‘‘ کی رسمِ اجراء درگاہ قاضی پیٹ میں انجام

تقریب میں ارکانِ اسمبلی احمد نقشبندی سمیت مذہبی و غیر مذہبی قائدین نے اپنی شرکت سے پروگرام کو وقار بخشا۔ آخر میں مصنف سید شجاعت اللہ حسینی بیابانی کو ان کی علمی و تحقیقی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ورنگل: درگاہ قاضی پیٹ میں کل شب سجادہ نشین کی زیر نگرانی ایک روح پرور تقریب میں ریٹائرڈ پرنسپل سید شجاعت اللہ حسینی بیابانی کی تصنیف ’’سُرورُ القَلب‘‘ کی رسمِ اجراء عمل میں آئی۔ یہ کتاب 400 صفحات پر مشتمل ہے جس میں مصنف نے نہایت جامع انداز میں دینی، سماجی اور فکری موضوعات پر روشنی ڈالی ہے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

تقریب میں علما و مشائخین کے ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کتاب کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصنیف نوجوان نسل کے لیے ایک قیمتی سرمایہ اور رہنمائی کا ذریعہ ثابت ہوگی۔

تقریب میں ارکانِ اسمبلی احمد نقشبندی سمیت مذہبی و غیر مذہبی قائدین نے اپنی شرکت سے پروگرام کو وقار بخشا۔ آخر میں مصنف سید شجاعت اللہ حسینی بیابانی کو ان کی علمی و تحقیقی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔