شمالی بھارت

سماج وادی پارٹی، وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرے گی

سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کے دن کہا کہ ان کی پارٹی 1995ء کے وقف بورڈ قانون میں ترمیم کے لئے پارلیمنٹ میں بل لانے کی مرکز کی کوشش کی مخالفت کرے گی۔

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کے دن کہا کہ ان کی پارٹی 1995ء کے وقف بورڈ قانون میں ترمیم کے لئے پارلیمنٹ میں بل لانے کی مرکز کی کوشش کی مخالفت کرے گی۔

متعلقہ خبریں
محبت سے محروم لوگ، سرخ رنگ سے چڑتے ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ پر اکھلیش یادو کا طنز
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش

انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلمانوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت 1995ء کے وقف ایکٹ میں ترمیم کے لئے پارلیمنٹ میں بل لانے والی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ وقف بورڈس کی کارکردگی میں مزید جوابدہی اور کھلا پن آئے۔

وہ وقف بورڈس میں خواتین کی بھی شمولیت چاہتی ہے۔ ترمیمی بل وقف بورڈس کے لئے لازمی کردے گا کہ وہ اپنی جائیدادیں ضلع کلکٹروں کے پاس درج کرائیں تاکہ ان کی حقیقی مالیت یقینی بنے۔

اکھلیش یادو نے میڈیا نمائندوں کے پوچھنے پر کہا کہ ہم وقف ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے لکھنؤ میں پارٹی کے آنجہانی رکن پارلیمنٹ جنیشورمشرا کو ان کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت ادا کرنے کے بعد کہا کہ بی جے پی کا واحد کام ہندوؤں اور مسلمانوں کو باٹنا، مسلم بھائیوں کے حقوق چھیننا ہے۔

سماج وادی پارٹی سربراہ نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت نے سابق میں اینگلوانڈینس کے حقوق چھین لئے۔ لوک سبھا اور ودھان سبھا میں اینگلو انڈینس کی ایک نشست ہوتی تھی۔

a3w
a3w