تلنگانہ

آصف آباد کے جینور ٹاؤن میں حالات پرامن، دیگر منڈلوں میں امتناعی احکام نافذ

پولیس دستوں نے آج یہاں فلیگ مارچ بھی کیا ہے۔ بی این ایس ایس کے سیکشن163کے تحت جینور منڈل میں نافذ امتناعی احکام برقرار رہیں گے۔ امتناعی احکام سے دستبرداری یا توسیع سے متعلق فیصلہ صورتحال پر منحصر رہے گا۔

حیدرآباد: ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے جینور ٹاؤن میں جمعرات کے روز صورتحال پرامن رہی۔ ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کی جانب سے ایک قبائیلی خاتون کی عصمت ریزی اور قتل کی مبینہ کوشش کے بعد قبائلی تنظیموں کے پرتشدد احتجاج سے ٹاؤن میں فرقہ وارانہ فساد برپا ہوگیاتھا جس کے بعد حکام کو کرفیو نافذ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

متعلقہ خبریں
بھینسہ ٹاؤن میں گنیش وسرجن جلوس کا پرامن آغاز۔ پنجہ شاہ سہ راہ پولیس چھاونی میں تبدیل

اس پرتشدد واقعہ کے ایک دن بعد جمعرات کے روز جینور ٹاؤن میں حالات پرامن ہیں۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حالات پرامن اور کنٹرول میں ہیں۔ ٹاؤن میں ریاپڈ ایکشن فورس(آر اے ایف) کے جوانوں کے ساتھ اضافی پولیس دستوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

پولیس دستوں نے آج یہاں فلیگ مارچ بھی کیا ہے۔ بی این ایس ایس کے سیکشن163کے تحت جینور منڈل میں نافذ امتناعی احکام برقرار رہیں گے۔ امتناعی احکام سے دستبرداری یا توسیع سے متعلق فیصلہ صورتحال پر منحصر رہے گا۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ اس ٹاؤن کے پڑوسی منڈلوں (ضلع عادل آباد) میں امتناعی احکام نافذ کئے گئے ہیں کیونکہ ان منڈلوں میں چند تنظیموں نے اس واقعہ کے خلاف احتجاجی ریالیاں نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ پولیس کے سینئر عہدیدار نظم وضبط کی صورتحال کاقریب سے جائز ہ لے رہے ہیں۔

 تشدد اور حملوں میں ملوث بلوائیوں کی گرفتاری اور ان واقعات کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک قبائیلی خاتون کی عصمت ریزی اور قتل کی مبینہ کوشش کے خلاف قبائیلی تنظیموں نے ایک دن قبل جینور ٹاؤن بند کا اعلان کیا تھا۔

یہ واقعہ31 / اگست کو پیش آیا تھا جس میں ایک دوسرے فرقہ کا نوجوان ملوث بتایاگ یا ہے۔ چند احتجاجی شرپسندوں نے دوسرے فرقہ کے دکانوں اور تجارتی اداروں کو جلانا شروع کردیا اور ایک عبادت گاہ پر سنگباری بھی کی اور اس فرقہ کے املاک نقصان بھی پہونچایا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

a3w
a3w