مہاراشٹرا

نیند میں خلل ہونے پر بیٹے نے ماں کا قتل کردیا

جنوبی ممبئی کے گرانٹ پروڈ علاقہ میں ایک شخص نے اپنی ماں کا محض اس لیے قتل کردیا کیوں کہ اس کی نیند پوری نہیں ہوئی۔

ممبئی: جنوبی ممبئی کے گرانٹ پروڈ علاقہ میں ایک شخص نے اپنی ماں کا محض اس لیے قتل کردیا کیوں کہ اس کی نیند پوری نہیں ہوئی۔

مقامی ڈی بی مارگ پولیس نے 78 سالہ ماں رمابائی ناتھو پسل کے مبینہ قتل کے الزام میں 64 سالہ بیٹے سبھاش واگھ کو گرفتار کرلیا۔

سینئر پی آئی ونائیک گھوڑپڑے کی قیادت میں تحقیقات میں مصروف ڈی بی مارگ پولیس نے بتایا کہ ملزم سبھاش گرانٹ روڈ کے لیمنگٹن روڈ میں ماں کے ساتھ پنڈتالیہ بھون کی تیسری منزل پر رہتا ہے۔ وہ بے روزگار ہے، اس لیے اس کی بیوی اور بچے اس سے الگ رہتے ہیں۔

اسے سونا کافی پسند ہے، اس لیے وہ کافی دیر تک سوتار رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق سبھاش کی ماں رما بائی نے دو شادیاں کررکھی تھیں جن میں پہلے شوہر کی وہ اولاد ہے۔

سبھاش کا خرچ اس کی ضعیف ماں ہی اٹھایا کرتی تھی۔ضعیفی کی وجہ سے رما بھائی کو بے خوابی کی شکایت تھی۔ وہ دیر رات تک جاگ کر کام کرتی رہتی تھی۔

اس کی وجہ سے کوئی نہ کوئی آواز ہوتی تھی جس کی وجہ سے سبھاش کی نیند میں خلل ہوتا تھا۔ اس پر کئی بار دونوں میں جھگڑا بھی ہوا تھا۔

منگل کی صبح برہم ہو کر اس نے کچن کے چاقو سے ماں کا قتل کرکے اپنے کمرے میں جاکر سوگیا۔

a3w
a3w