حیدرآباد
بی آر امبیڈ کر کے مجسمہ کی آئندہ ماہ نقاب کشائی
اس کی نقاب کشائی 14اپریل کو ہوگی۔اس سلسلہ میں ناگیندر نے انتظامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کے جذبات کااحترام کرتے ہوئے یہ مجسمہ نصب کیاجائے گا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے پنجہ گٹہ سنٹرل علاقہ میں حکومت نے بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی تنصیب کی اجازت دے دی ہے۔ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندرکے ہاتھوں دستورہند کے معمار کے مجسمہ کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی۔
اس کی نقاب کشائی 14اپریل کو ہوگی۔اس سلسلہ میں ناگیندر نے انتظامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کے جذبات کااحترام کرتے ہوئے یہ مجسمہ نصب کیاجائے گا۔